Maktaba Wahhabi

91 - 219
عَذَابُ اِسْکَابِ الْمَآئِ الْحَمِیْمِ کھولتا ہوا پانی سرپر اُنڈیلنے کا عذاب ( اَعَاذَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْہُ بِفَضْلِہٖ وَ کَرَمِہٖ وَہُوَ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمُ ) مسئلہ 96:جہنم کے عین وسط میں لے جا کر کافر کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا جائے گا۔ ﴿خُذُوْہُ فَاعْتِلُوْہُ اِلٰی سَوَآئِ الْجَحِیْمِ ، ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَاسِہٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ ، ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْکَرِیْمُ ، اِنَّ ھٰذَا مَا کُنْتُمْ بِہٖ تَمْتَرُوْنَ،﴾ (50۔47:44) (حکم ہوگے)’’پکڑ لو اسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اس کو جہنم کے بیچوں بیچ اور انڈیل دو اس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب)پھر اسے کہا جائےگا)چکھو اس کا مزا بڑا زبردست عزت دار تھا تو،یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے۔‘‘ (سورہ دخان،آیت نمبر47تا50) مسئلہ 97:کافروں اور مشرکوں کے سروں پر اس قدر گرم پانی ڈالا جائے گا کہ ان کی کھال،چربی اور پیٹ کے اندر آنتیں،کلیجہ،دل،گردے سب کچھ جل جائے گا۔ ﴿ ھٰذَانِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّھِمْ فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَھُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُئُ وْسِھِمُ الْحَمِیْمُ، یُصْھَرُ بِہٖ مَا فِیْ بُطُوْنِھِمْ وَالْجُلُوْدُ،﴾(20۔19:22) ’’یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا جس سے ان کی کھالیں ہی نہیں پیٹ کے اندر کے حصے تک گل جائیں گے۔‘‘(سورہ حج،آیت نمبر19تا20)
Flag Counter