Maktaba Wahhabi

171 - 219
أَلْمُبَشَّرُوْنَ بِا النَّــــارِ آگ کی خوشخبری پانے والے مسئلہ 246: عمرو بن لحی جہنم میں ہے۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((رَأَیْتُ عَمْرَو بْنِ لُحَیِّ بْنَ قَمْعَۃَ بِنْ خِنْدَفَ اَبَا بَنِیْ کَعْبٍ ھٰؤُلَآئِ یَجُرُّ قُصْبَہٗ فِی النَّار))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف، بنو کعب کے جدِّ اعلیٰ،کو جہنم میں اس حالت میں دیکھا کہ وہ اپنی آنتیں کھینچ رہا تھا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ247:’’سائبہ‘‘بت ایجاد کرنے والا عمرو بن عامر خزاعی جہنم میں ہے۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ عَامِرٍ الْخُزَاعِیَّ یَجُرُّ قُصْبَہٗ فِی النَّارِ وَ کَانَ اَوَّلَ مَنْ سَیَّبَ السَّوَائِبَ)) روَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’میں نے عمرو بن عامر خزاعی کو جہنم میں اپنی آنتیں گھسیٹتے دیکھا ہے یہ وہ شخص تھا جس نے سب سے پہلے سائبہ (بت(ایجاد کیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے مسئلہ 248:مال غنیمت کی چادر چوری کرنے کے گناہ میں’’کرکرہ‘‘نامی آدمی جہنم میں ہے۔
Flag Counter