Maktaba Wahhabi

154 - 219
اُمْنِیَّۃُ اَہْلِ النَّارِ فِیْ طَلْبِ فُرْصَۃٍ جہنمیوں کا ایک اور موقع ملنے کی خواہش کرنا مسئلہ 220:کافر آگ کو دیکھ کر حق کا اعتراف کریں گے اور نیک عمل کرنے کے لئے دوبارہ دنیا میں لوٹنے کی خواہش کریں گے۔ ﴿ یَوْمَ یَاْتِیْ تَاْوِیْلُہٗ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ نَسُوْہُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَائَ تْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَھَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآئَ فَیَشْفَعُوْا لَنَا اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَیْرَ الَّذِیْ کُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوْا اَنْفُسَھُمْ وَضَلَّ عَنْھُمْ مَّا کَانُوْا یَفْتَرُوْنَ ،﴾(53:7) ’’جس روز وہ انجام (آگ کا عذاب)سامنے آگیا تو وہی لوگ جنہوں نے پہلے اسے نظر انداز کر دیا تھا کہیں گے کہ واقعی ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے تھے پھر کیا اب ہمیں کچھ سفارشی ملیں گے جو ہمارے حق میں سفارش کریں یا ہمیں دوبارہ واپس ہی بھیج دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم پہلے کرتے تھے اس کے برعکس اچھے عمل کرکے دکھائیں انہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے ان سے گم ہوگئے۔‘‘(سورہ اعراف،آیت53) مسئلہ 221:جہنم سے نکلنے اور آئندہ نیک عمل کرنے کی درخو است پر داروغہ جہنم کاکھرا کھرا جواب ’’ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں۔‘‘ ﴿ وَھُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْھَا رَبَّنَا اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ کُنَّا نَعْمَلُ اَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیْہِ مَنْ تَذَکَّرَ وَجَآئَ کُمُ النَّذِیْرُ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ،﴾ (37:35)
Flag Counter