Maktaba Wahhabi

146 - 219
أَلاَماَنِیُّ الذَّائِفۃُ ناکام حسرتیں مسئلہ 203:پانی کے چند قطروں کی حسرت نامراد! ﴿ وَ نَادٰی اَصْحَابُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَائِ اَوْ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ قَالُوْا اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَھُمَا عَلَی الْکٰفِرِیْنَ،اَلَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَھُمْ لَھْوًا وَّ لَعِبًا وَّ غَرَّتْھُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا فَالْیَوْمَ نَنْسٰھُمْ کَمَا نَسُوْا لِقَائَ یَوْمِھِمْ ھٰذَا وَ مَا کَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ،﴾(51۔50:7) ’’جہنم والے جنت والوں کو پکاریں گے کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اسی میں سے کچھ پھینک دو وہ جواب دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کافروں پر یہ دونوں چیزیں حرام کر دی ہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا تھا اور جنہیں دنیا کی زندگی (کی رنگینیوں)نے دھوکے میں ڈالے رکھا پس اللہ فرماتا ہے کہ آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح وہ اس دن کی ملاقات کو بھولے رہے اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے۔‘‘(سورہ اعراف،آیت 51۔50) مسئلہ 204:روشنی کی ایک کرن حاصل کرنے کی حسرت ناکام! وضاحت : آیت مسئلہ نمبر197کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 205:جہنم کے عذاب میں صرف ایک دن کی تخفیف کی درخواست اور داروغہ جہنم کی ڈانٹ! ﴿ وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَۃِ جَھَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِO، قَالُوْا اَوََلَمْ تَکُ تَاْتِیْکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنٰتِ قَالُوْا بَلٰی قَالُوْا فَادْعُوْا وَ مَا دُعٰؤُا الْکٰفِرِیْنَ اِلاَّ فِیْ
Flag Counter