Maktaba Wahhabi

59 - 219
’’قیامت کے روزکافر کہیں گے کاش ہم (دنیا میں)غور سے سنتے یا سمجھتے تو آج اس دہکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں شامل نہ ہوتے اس طرح وہ اپنے قصوروں کا خود اعتراف کریں گے لعنت ہے ان جہنمیوں پر۔‘‘(سورہ ملک،آیت نمبر11۔10) مسئلہ 16: جہنم کے ایک درجہ کا نام ’’زمھریر‘‘ہے جس میں شدید سردی کا عذاب دیا جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر125 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 17: جہنم کی ایک وادی کانام’’ویل‘‘(ہلاکت اور بربادی) بھی ہے۔ ﴿ اِنْطَلِقُوْا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ ، لاَّ ظَلِیْلٍ وَّ لاَ یُغْنِیْ مِنَ اللَّہَبِ ، اِنَّہَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ ، کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ، وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ، ﴾(34۔30:77) ’’کافروں کو حکم ہوگاچلو اس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے نہ ٹھنڈک پہنچانے والا نہ آگ کی لپیٹ سے بچانے والاآگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی یوں محسوس ہوگاجیسے زرد رنگ کے اونٹ ہیں ہلاکت اور بربادی ہوگی اس روز جھٹلانے والوں کے لئے۔‘‘(سورہ مرسلات،آیت نمبر 34۔30) ٭٭٭
Flag Counter