Maktaba Wahhabi

75 - 120
لیکن یہ دعا ہمارے برادران ان کلمات کے اضافوں کے ساتھ پڑھتے ہیں : ((اَللّٰہُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ)) وَاِلَیْکَ یَرْجِعُ السَّلَامُ فَحَیِّنَارَبَّنَا بِالسَّلَامِ وَاَدْخِلْنَا دَارَالسَّلَامِ ((تَبَارَکْتَ)) رَبَّنَا وَ تَعَالَیْتَ ((یَا ذَ الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ))[1] 3۔ اسی طرح روزہ کھولنے سے قبل کی دعا جو کہ کتب احادیث میں ہے اس کے الفاظ یہ ہیں : ((اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلیٰ رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ)) [2] لیکن برادران احناف یہ دعا ان کلمات میں اضافوں کے ساتھ پڑھتے ہیں : ((اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ)) وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ ((وَعَلیٰ رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ))[3] مذکورہ بالا مثالوں کے علاوہ ایسی اوربھی بیسیوں مثالیں ہیں لیکن بخوفِ طوالت میں انہیں درج نہیں کر رہا صرف انہی مثالوں کو بیان کیا ہے جو روز مرہ پڑھنے کی دعائیں کہلاتی ہیں ۔ برادران سلام! انصاف سے کہیئے کہ کیا ان دعائوں میں اضافہ کرنا اس امر کی نشاندہی نہیں کر رہا ہے کہ اضافہ کرنے والوں کے نزدیک یہ دعائیں ناقص اور ادھوری تھیں جبھی تو یہ اضافے کیئے گئے اس طرح دانستہ طور پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم فرمودہ دعائوں میں تحریفات اور اضافے کیئے گئے۔ کیا ان حضرات پر وحی اتری تھی کہ انہوں نے اپنی جانب سے یہ کلمات بڑھائے؟یا پھر یہ لوگ تعلیمات ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوناقص اور ادھورا سمجھتے ہیں کہ اپنے اضافوں سے اس کی تکمیل کر رہے ہیں ؟پھر یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسی منہ سے عاشقانِ
Flag Counter