Maktaba Wahhabi

73 - 120
ہوئے پیش کی: ((یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ)) [1] ’’اے زندہ رہنے والے! اے قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے مدد چاہتا ہوں ‘‘۔ یہی طریق ہمارا ہونا چاہیئے کہ جو وظائف آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں بس ان ہی کو پڑھیں اور جو وظائف آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں انہیں ہم فوراََ چھوڑ دیں کہ ان کا پڑھنا کارِ ثواب نہیں ہے۔ کچھ بھائی جاہل پیروں اور ملائوں کی باتوں میں آکر ایسے وظائف پڑھتے ہیں جن کے لیئے ساری ساری رات جاگنا بھی پڑتا ہے اور کبھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر بھی وظیفہ کرتے ہیں ۔ یاد رکھیئے کہ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر نمازیں پڑھنا اور وظیفے کرنا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اور سنت نہیں بلکہ یہ اپنے آپ کو ایذا دینا اور حق تعالیٰ کے نزدیک گناہ ہے۔چنانچہ ارشاد الٰہی ہے : {عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌo تَصْلٰی نَارًا حَامِیَۃً } (سورۃ الغاشیۃ : ۳۔۴) ’’اپنے آپ کو سخت محنت و تکلیف میں ڈالنے والے بھڑکتی آگ میں داخل ہونگے‘‘۔ کچھ سنی بھائی ایسے وظائف پڑھتے ہیں جن کے ذریعے قرآنی آیات کے موکّل اپنے قبضہ میں لے لیتے ہیں ۔ یہ صد فیصد شیطانی وظائف ہیں ۔ ان کے ذریعے کوئی موکّل اپنے قبضہ میں نہیں آتا لیکن شیطان ایسے لوگوں کو راہ حق سے ہٹانے اور احادیث و سنن سے دور کرنے کے لیئے وقتی طور پر ان کا تابعدار بن جاتا ہے لیکن ان کا تابعدار وہ صرف نام کی حد تک ہوتا ہے وگرنہ یہ تمام عاملین شیطان کی تابعداری کرتے ہیں اور اپنے زعم باطل میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم قرآنی آیات کے عامل ہو گئے ہیں پھر اس غلط فہمی کو اپنی رفعتِ مکانی سمجھتے ہیں ۔
Flag Counter