Maktaba Wahhabi

38 - 120
ہیں حالانکہ اگر اسلام میں ہر سال ایام مخصوصہ میں سوگ منانا جائز ہوتا تو پھر ہم وفاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا سوگ مناتے کہ دنیا میں مسلمانوں پر اس غم سے بڑھ کر نہ تو کوئی غم آیا ہے اور نہ آئے گا۔ لیکن اس امر کی چونکہ اسلام میں کوئی گنجائش ورخصت نہیں لہٰذا ہم اس غم کی سال بہ سال برسی نہیں مناتے۔ علاوہ ازیں بہت سے سنی مسلمان اس ماہ میں رافضی حضرات کی دیکھا دیکھی اپنے بچوں کو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا فقیر بناتے ہیں ۔ انہیں کلاوے پہنائے جاتے ہیں ۔ پھر وہ بچے دردرجا کر بھیک مانگتے ہیں ، پھر اس بھیک کی رقم سے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی فاتحہ دلائی جاتی ہے۔ یہ رسم بھی بدعت ہے۔ اگر حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا فقیر بنانا ازروئے شریعت جائز ہوتا تو زین العابدین اپنے بیٹے باقر کو اور باقر اپنے بیٹے جعفر کو اور جعفر اپنے بیٹے موسیٰ کاظم کو اور موسیٰ کاظم اپنے بیٹے علی رضا کو اور علی رضا اپنے بیٹے محمد تقی، اپنے بیٹے علی نقی اور اپنے بیٹے حسن عسکری کو ضرور عباس ر رضی اللہ عنہ کا فقیر بناتے کہ یہ لوگ ان کے قرابت دار اور اولاد ہونے کے ناطے ان امور کو انجام دینے کے واقعتا مستحق تھے۔ رسوماتِ محرم صرف بدعت ہی نہیں بلکہ شرک کے زمرے میں بھی آتی ہیں ۔ 
Flag Counter