Maktaba Wahhabi

26 - 120
(فاذا کان اول صفر زینوا تلک القباب بانواع الزینۃ الفاخرۃ المتجملۃ وقعد فی کل قبۃ جوق من المغانی وجوق من ارباب الخیال ومن اصحاب الملاھی) وایضاً فیہ:(فکان مظفر الدین ینزل کل یوم بعد صلوٰۃ العصر ویقف علی قبۃ قبۃٍ الی اخرھا ویسمع غناء ھم ویتفرح علی خیالاتھم) وایضاً فیہ: (فاذا کان قبل المولد بیومین اخرج من الابل والبقر والغنم شیئاً کثیراً زائداً عن الوصف وزفھا بجمیع ما عندہ من الطبول والمغانی والملاھی حتی یاتیھا الی المیدان ثم یشرعون فی نحرھا وینصون القدور ویطبخون الالوان المختلفۃ فاذا کان لیلۃ المولد عمل السماعات بعد ان یصلی المغرب فی القلعۃ) [1] موجودہ دور میں ان محفلوں میں ٹوسٹ ناچ ، بھنگڑا ناچ، بھنگڑے اور آلاتِ موسیقی کے گانوں کی دھنوں پر لوگ رقصاں ہوتے ہیں اور زرق برق لباس کے ساتھ مردوزن کا اختلاط (میل ملاپ) ہوتا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گانے ختم کرنے اور آلات ِ موسیقی توڑنے مٹانے کا حکم دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَمَرَنِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ وَالْمَزَامِیْرِ)) [2] ’’اﷲتعالیٰ نے مجھے ان آلات لہوو لعب کے مٹا دینے کا حکم دیا ہے جو ہاتھ سے بجائے جاتے ہیں اور جو منہ سے (باجے وغیرہ) بجائے جاتے ہیں ۔‘‘[3]
Flag Counter