Maktaba Wahhabi

99 - 154
ابی عوانہ کی اسی حدیث کے راوی ہیں اور ان کے روایت کو امام البیہقی نے السنن الکبری میں اثبات رفع الیدین کے ساتھ بیان کیا ہے۔ چنانچہ اس روایت کا عکس ملاحظہ فرمائیں: 1 پہلی شہادت عکس (عکس السنن الکبری للبیہقی) اس روایت سے اظہر من الشمس ہو گیا کہ یہ روایت اثبات رفع الیدین ہی کی دلیل ہے اور جسے حنفی متعصبین توڑ مروڑ کر اپنے مطلب و مقصد کے لئے دلیل بنا رہے ہیں۔ اس دلیل کے علاوہ مزید دلائل کا ذکر بھی عنقریب کیا جائے گا۔ 2 دوسری شہادت۔ امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت: امام ابوعوانہ نے اس متنازع روایت (جو اگرچہ متنازع نہ تھی لیکن جسے یحرفون الکلم عن مواضعہ۔۔۔ کے ماہرین نے متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی ہے اور جس میں انہیں بری طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے) کے ذکر کے بعد امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی امام سفیان ابن عیینہ سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔ امام موصوف نے امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت کو بیان نہیں کیا کیونکہ وہ روایت مشہور و معروف ہے اور وہ صرف بنحوہ کہہ کر اس حدیث سے گذر گئے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں: عکس (عکس کتاب الام ج۱ ص۲۰۳ طبع بیروت)۔ امام شافعی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ان کے مشہور شاگرد الربیع بن سلیمان روایت کرتے ہیں
Flag Counter