Maktaba Wahhabi

20 - 154
کتاب الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل، مسلم کتاب الامارۃ باب الامر بالوفاء بیعۃ الخلفاء) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ کے بعد کوئی نیا نبی آنے والا نہیں اور نہ کوئی نئی شریعت نازل ہونے والی ہے۔ جناب عیسی علیہ السلام بھی جب تشریف لائیں تے تو وہ لوگوں کو عیسائی نہیں بنائیں گے بلکہ محمدی بنانے کے لئے تشریف لائیں گے اور وہ خود بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر عمل پیرا ہوں گے اور اسی شریعت اسلامیہ کی طرف لوگوں کو بھی دعوت دیں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ وفات پا چکے ہیں کیونکہ جو انسان دنیا میں آتا ہے آخرکار اسے ایک نہ ایک دن دنیا سے واپس بھی جانا ہوتا ہے۔ موت کا پیالہ تو ہر فرد و بشر کو پینا ہی ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک باقی رکھا ہے۔ کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت قیامت تک قائم ہے اور جب یہ بات واضح اور ثابت ہے تو پھر اطاعت و فرمانبرداری اور پیروی بھی صرف اور صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ہو گی۔ کسی دوسرے فوت شدہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے یہ مقام ہی نہیں دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اطاعت و اتباع اور پیروی اس کی بھی اختیار کی جائے۔ یہ صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خاصہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی خصوصیت ہے کہ اطاعت و پیروی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص کر دی گئی ہے۔ قرآن مجید اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے صاف طور پر واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی اطاعت و پیرو ضروری ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت گویا اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے(النساء:۸۰) کیونکہ آپ اللہ کے رسول یعنی پیغمبر (پیغام بر) ہیں یعنی انسانوں تک اللہ کا پیغام پہنچانے والے ہیں۔
Flag Counter