Maktaba Wahhabi

133 - 154
عکس مکتبہ رحمانی لاہور اور مکتبہ امدادیہ ملتان دونوں نے سنن ابی داو‘د کو دیوبندیوں کے شیخ الہند محمود الحسن نے حواشی کے ساتھ طبع کروایا اور اس کے ناشرین نے خود یا کسی مولوی کے مشورہ سے حاشیہ پر رکعۃ کا لفظ بھی بطور نسخہ کے لکھ دیا تاکہ مطالعہ کرنے والا اس غلط فہمی میں مبتلا ہو جائے کہ نسخوں کی اختلاف کی وجہ سے کسی نسخہ میں لیلۃ ہے اور کسی نسخہ میں رکعۃ کے الفاظ ہیں۔کابل افغانستان کے نعمانی کتب خانہ نے بھی مکتبہ امدادیہ کا عکس شائع کیا ہے: عکس (عکس بذل المجہود جلد۲ ص۳۲۸،۳۲۹) مولانا خلیل احمد سہارنپوری نے عشرین رکعۃ کا ابوداو‘د کی شرح بذل المجہود میں کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ وہ صرف عشرین لیلۃ کا ہی ذکر کرتے ہیں اور انہی الفاظ کی وہ شرح بھی بیان کرتے ہیں اور ا س روایت پر انہوں نے جرح بھی کی ہے لیکن بذل المجہود کے ناشرین نے حاشیہ پر زبردستی نسخہ کے طور پر رکعۃ کے الفاظ لکھ دیئے ہیں۔ حالانکہ مولانا موصوف نے تحت السرہ والی روایت کے تحت نسخوں کے اختلاف کا بھی ذکر کیا ہے لیکن عشرین رکعۃکے کسی اختلاف کا موصوف کو علم نہ تھا ورنہ وہ اس نکتہ پر بھی بحث کرتے۔ مولانا محمد عاقل صاحب تلمیذ مولانا محمد ذکریا صاحب نے وضاحت کی ہے کہ مولانا احمد علی سہارنپوری یہ نسخہ (جس میں رکعۃ) کے الفاظ ہیں انہوں نے مکہ مکرمہ میں شاہ محمد اسحق صاحب سے پڑھا تھا اور اسے نقل کر کے حجاز سے یہاں لائے تھے ملاحظہ فرمائیے:
Flag Counter