Maktaba Wahhabi

112 - 154
فاعتبروا یا اولی الابصار۔ اس مقام کے عکوس ملاحظہ کئے جائیں: عکس عکس عکس عکس (عکس مصنف ابی ابی شیبہ ج۱ ص۴۲۴، ۴۲۷۔ طبع طیب اکادمی ملتان) عکس طیب اکادمی ملتان والوں نے دارالفکر بیروت کے نسخہ کا عکس لیا ہے لیکن اس مخصوص صفحہ کو انہوں نے اعلی قسم کے کاغذ پر الگ کمپوز کر کے لگایا ہے اور سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بعد تحت السرہ کا اضافہ اس طرح کیا ہے: (و فی نسخۃ تحت السرۃ) اور ان الفاظ کو الگ بریکٹوں کے درمیان لکھا ہے۔ کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ ان الفاظ کو یہ حضرات حاشیہ میں تحریر کر دیتے اور متن میں تحریر کرنے کی غلطی کا ارتکاب نہ کرتے۔ غالباً اسی موقع کے لئے کہا گیا ہے کہ ’’چور چوری سے جائے لیکن ہیراپھیری سے نہ جائے۔‘‘ 3 طیب اکادمی ملتان والوں کے علاوہ مکتبہ امدادیہ ملتان والوں نے بھی اس حدیث میں تحریف کی ہے اور حاشیہ میں تحت السرہ کے الفاظ کی زبردست تائید کی ہے اور اس اضافہ کو
Flag Counter