Maktaba Wahhabi

90 - 103
{وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہُ نَاراً خَالِداً فِیْہَا وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ علیہم السلام } ’’ اور جو اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اُس کی مقرر کی ہوئی حدّوں سے تجاوز کرجائے گا ،اُسے اللہ تعالیٰ آگ میں ڈالے گا، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اُس کے لیٔے رُسوا کُن سزا ہے ۔‘‘ سورۂ نسآء ہی کی آیت :۶۵میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی نافرمانی کو عدم ِ ایمان کی نشانی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو ایمان کی علامت بتاتے ہوئے فرمایا : {فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِيْ أَنْفُسِہِمْ حَرَجاً مِّمَّا قَضَیْتَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْماً علیہم السلام } ’’(اے میرے نبی!) آپ کے رب کی قسم ،یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ آپ کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں ۔ پھر جو کچھ آپ فیصلہ کردیں اس پر اپنے دلوں میں تنگی بھی محسوس نہ کریں بلکہ سرِ تسلیم خم کرلیں ۔‘‘ اسی سورۂ نسآء کی ہی آیت :۱۱۵ میں حکم ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سنّتِ نبوی کی مخالفت کرنے والوں کو جہنّم کی سزا سناتے ہوئے فرمایا : {وَمَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْم بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہٗ الْہُدَیٰ وَیَتَّبِعْ غَیَْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ وَسَآئَ تْ مَصِیْراً علیہم السلام } ’’جو شخص رسولُ اللہ کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ِ ایمان کی روّش کے سوا کسی دوسرے کے راستے پر چلے جبکہ اُس پر ہدایت واضح ہوچکی ہے، تو اس کو ہم اُسی طرف چلائیں گے جِدھر وہ پھر گیا اور اسے جہنّم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے ۔‘‘
Flag Counter