Maktaba Wahhabi

70 - 103
جاکراُس سے کچھ پوچھا اور پھر اُس کی تصدیق بھی کی ،اُسکی چالیس روز تک نماز قبول نہیں ہوگی‘‘ ۔[1] جبکہ ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ اور مسند احمدمیں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : (( مَنْ أَتَیٰ کَاھِناً فَصَدَّقَہٗ بِمَا یَقُوْلُ فَقَدْکَفَرَ بِمَاأُنْزِلَ عَلَیٰ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم )) ’’جو شخص کسی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اور اس کی بات پر یقین بھی کیا ،اُس نے شریعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم [قرآن و سنّت ] کا انکار کیا ۔‘‘[2] مسندبزاراور معجم طبرانی اوسط میں بسندِ صحیح ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ ۔۔۔۔۔۔تَکَھَّنَ أَوْ تُکُہِّنَ لَہٗ )) ’’جو کوئی کاہن بنے یا کاہن کے پاس جاکر کچھ پوچھے ، …وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘[3] ابوداؤد،نسائی اور ابن حبان میں علمِ نجوم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جادُو کی قسم قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے : (( مَنِ اقْتَبَسَ شُعْبَۃً مِّنَ النُّجُوْمِ فَقَدِ اقْتَبَسَ شُعْبَۃً مِّنَ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ )) [4] ’’جس شخص نے عِلم نجوم کا کچھ حصہ حاصل کیا اُس نے گویا اتنا جادُو سیکھ لیا ، اور جس قدر سیکھتا جائے گا ، اتنا ہی اُسکے گناہ میں اضافہ ہوتا جائیگا۔‘‘
Flag Counter