Maktaba Wahhabi

194 - 195
تُنصَرُونَ ٭ وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَیْکُم مِّن رَّبِّکُم مِّن قَبْلِ أَن یَأْتِیَکُمُ العَذَابُ بَغْتَۃً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ﴾[الزمر:۵۳۔۵۵] ’’آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے وہ بندو جنھوں نے(گناہوں کا ارتکاب کرکے ) اپنے اوپر زیادتی کی ہے! تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو،بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔یقینا وہی تو ہے جو بڑا معاف کرنے والا اور بے حد مہربان ہے۔اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کا حکم مان لو قبل اس کے کہ تم پر عذاب آئے،پھر تمھیں کہیں سے بھی مدد نہ مل سکے گی۔اور جو بہترین وحی تمھاری طرف تمھارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے تم اس کی اتباع کرو قبل اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آئے اور تمھیں خبر بھی نہ ہو۔‘‘ ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:’’جو شخص ایک نیکی کرے میں اسے اُس جیسی دس یا اُس سے بھی زیادہ نیکیاں دونگا۔اور جو شخص ایک برائی کرے میں اُس کے بدلے میں ایک ہی برائی کا بوجھ اُس پر ڈالوں گا یا اسے معاف کردونگا۔اور جو شخص ایک بالشت کے برابر میرے قریب ہو تو میں ایک ہاتھ کے برابراس کے قریب ہو جاتا ہوں۔اور جو آدمی ایک ہاتھ کے برابر میرے قریب آئے تو میں دو ہاتھ کے پھیلاؤ کے بقدر اس کے قریب ہو جاتا ہوں۔اور جو شخص میری طرف چل کر آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔اور جو شخص میرے پاس زمین کی مٹی کے برابر گناہ لے کر آئے گا لیکن اُس نے میرے ساتھ کس کوشریک نہیں بنایا ہوگاتو میں زمین کی مٹی کے برابر مغفرت کے ساتھ ہی اس سے ملاقات کروں گا۔‘‘[رواہ مسلم ]
Flag Counter