Maktaba Wahhabi

31 - 154
عالم اسلام کے چند مشہور دعاۃ: یہاں ایک ضروری بات کہہ دیں کہ آج جو مساجد بھر ی ہوئی ہیں تواسکی کئی وجوہات ہیں ۔ انگلینڈ اور امریکہ میں اسلام کا پھیلنا جماعت کی محنت کا نتیجہ نہیں ۔ جماعت کے کسی بھی فرد نے کیٹ اسٹیفن کو یوسف اسلام نہیں بنایا، محمد علی کلے کو مسلمان نہیں بنایا، مائیکل ٹائسن کو مسلمان نہیں بنایا، ایسے ہزاروں نام ہیں جن کے مسلمان ہونے سے لاکھوں لوگ مسلمان ہوگئے ۔ اور اسلام کی جو خدمت وہ انجام دے گئے انہیں تاریخ نگار سنہرے الفاظ سے لکھیں گے کیونکہ حقیقی تبلیغ تو ان لوگوں نے کی ہے ۔ ان کے اسلام لانے سے اور انکی تبلیغ سے ان کے شہریوں پر جو اثر پڑا ہے اسکا نتیجہ آج انکی سڑکوں پر نظر آرہا ہے جس کا سہرا مولاناسلمان ندوی صاحب اپنے سر باندھ رہے ہیں ۔ تبلیغی جماعت کی کوششوں سے بنے ہوئے مسلمان بد عتی ہوئے اور ہو رہے ہیں جبکہ غیر مسلموں میں سے جو مسلمان بنے اورانہوں نے کوششیں کیں جن سے موحد مسلمان داعی بنے اور بنتے جارہے ہیں ۔ اسی طرح دوسرے لوگ جن کو جماعتِ تبلیغ سے کوئی واسطہ نہیں جیسے شیخ احمد دیدات، ابوامینہ بلال فلپ، گیری ملر ، عبد اﷲپیٹر ، ڈاکٹر جمال بدوی، ڈاکٹر ذاکر نائک،ا یم ا۔یم۔اکبر، اورریاض موسیٰ ملباری وغیرہ سینکڑوں مسلمان ہیں ، احمددیدات صاحب نے جماعت کے تمام اصولوں پر طمانچہ مارا ہے ۔ وہ تو صرف مڈل اسکول تک تعلیم یافتہ ہیں ، حافظ و قاری بھی نہیں اور نہ ہی عالم جو کہ جماعت کے کسی بھی مقرر کردہ اصول پر فٹ نہیں بیٹھتے ، نہ ہی انہیں 15زبانوں پرعبور حاصل تھا لیکن قرآن کی پیغام کو سمجھ گئے تو پھر اﷲ تعالیٰ نے طاقت و علم عطا کیا کہ دنیا کے کونے کونے میں جاکر بڑے بڑے عیسائی اکابرین اور انکے علماء و مقرین سے مناظرے کیے اور اسلام کو ایک نئے موڑ پہ لا کھڑا کیا۔ جن کی کوششوں کے سبب ہزاروں غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔انہی کی کوششوں سے ہزاروں ایسے نوجوان تیار ہوگئے کہ کل اس خلا کو پر کر سکیں۔مثال کے طور پر ڈاکٹر ذاکر نائک ہمارے سامنے موجود ہیں جن کا تعلق ممبئی سے ہے ۔
Flag Counter