Maktaba Wahhabi

54 - 154
3 غیر محرم عورتوں کے منہ اور پیٹ پر ہاتھ پھیرتے ہیں ۔ 4 بادلوں میں سفر کرتے ہیں ۔ 5 سود خور جب اﷲ کی پکڑ میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں ۔ 6 حالتِ بیداری میں لوگوں سے ملاقاتیں کرتے اور وصیت فرماتے ہیں ۔ 16۔ اکابرین ِ تبلیغی جما عت کے سامنے سوال کرنا منع ہے : اب اس قدر عجیب و غریب اور حیرت انگیز فضائل پڑھنے کے بعد کوئی بھی عام پڑھا لکھا آدمی ہو تو اسکے ذہن میں کئی سوالات جنم لے سکتے ہیں ۔لیکن ادھر ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ سوال کن سے کیے جائیں؟ اگر کسی عام تبلیغی فرد سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ جائو علماء سے پوچھو اور انکے علماء کے پاس جائیں تو وہ کہتے ہیں کہ تم عام آدمی ہو اور تمہیں ایسے سوالات کرنے کی اجازت نہیں ہے ، تم میں عقل ہے ہی کتنی وغیرہ وغیرہ۔اور تقریباً تمام اکابرین ِجماعت بشمول مولاناسلمان ندوی صاحب مولاناانظرشاہ قاسمی اور مولانا اکبر شریف صاحب وغیرہ کا یہی نظریہ ہے ۔ حالانکہ اسلام کی تعلیمات ایسی ہیں کہ وہ ایک عام شخص اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اسے بھی حق دیتی ہیں کہ وہ سوال کرسکتا ہے اور اپنے دل کا اطمینان کر سکتا ہے ۔ چنانچہ آپ دیکھ لیں کہ جب حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ خطبہ دینے آئے تو عام لوگوں نے سوال کیا کہ سب لوگو ں کو چادر ایک ایک ملی اور اس سے آپ کا کرتہ نہیں بن سکتا تھا لیکن آپ کا کرتہ مکمل ہے بتائیے یہ کیسے بنا؟ آپ نے جواب دیا کہ اس کا جواب میرا بیٹا عبد اﷲ رضی اللہ عنہ دیگا تو انہوں نے بتایا کہ اپنے حصہ کی چادر بھی انہوں نے اپنے والد کو دے دی ہے ۔ اسی طرح دین کے معاملے میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جب دادی کی وراثت کا مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا (حالانکہ آپ خلیفۃالوقت تھے ) کیونکہ اس سے قبل یہ مسئلہ کبھی نہ آیا تھا تو پھرعام صحابہ رضی اللہ عنہم سے پوچھ کر حل بتادیا۔ اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دوران ِخطبہ ایک عام عورت نے کھڑے ہو کر چیلنج کردیا
Flag Counter