Maktaba Wahhabi

93 - 154
حصّہ دوم: تلاش ِحق کا سفر اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَاَلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ۔اَمَّا بَعْدُ: ارشادِ الٰہی ہے : { یَٰأَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْ ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً وَلَا تَتَّبِعُوْاخُطُوَاتِ الشَّیْطٰنِ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّمُّبِیْنٌ} (سورۃ البقرہ:۲۰۸) ’’ ایمان والو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔‘‘ دوسری جگہ فرمایا ہے : { یٰٓا اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْ ا قُوْا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ عَلَیْھَا مَلٓائِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰہَ مَا اَمَرَھُمْ وَیَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ} (سورۂ تحریم:۶) ’’اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں ۔جنہیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اُس کی نا فرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔‘‘ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : (( فَاِنَّ خَیْرَالْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہ‘ وَخَیْرَالْھَدْيِ ھَدْيُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ،وَشَرَالْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ وَکُلَّ بِدْعَۃٍ
Flag Counter