Maktaba Wahhabi

118 - 154
صاحب امام کے مصلے پر بیٹھ گئے لوگوں نے منع کیا تو فرمایا: ’’قطب کا رتبہ قاضی سے بڑھ کر ہے۔‘‘لوگوں نے زبردستی مصلّٰی سے اُٹھا دیا حضرت کو مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ نہ ملی تو مسجد کو مخاطب کرکے فرمایا: ’’لوگ سجدہ کرتے ہیں تو بھی سجدہ کر ‘‘ یہ بات سنتے ہی مسجد مع چھت اور دیوار کے لوگوں پر گر پڑی اور سب لوگ ہلاک ہوگئے ۔ (حدیقہ الاولیاء صفحہ ۷۰) واہ!مسلمانوں کا ھادی بھی اور قاتل بھی۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کبھی بھی غصہ میں دشمن تک کو قتل نہ کروایا۔ اعمال وعقائدِعلماء اَحناف: ایک نظرمیں (۱) صوفی عفیفُ الدّین تِلمسانی: قرآن میں توحید ہے کہاں؟ وہ تو پورے کا پورا شرک سے بھرا ہوا ہے جو شخص اس کی اتباع کرے گا وہ کبھی توحید کے بلند مرتبے پر نہیں پہنچ سکتا۔ (امام ابن تیمیہ از کوکن عمری صفحہ ۳۲۱) ۔ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ ایسا لگتا ہے کہ توحیدوہدایت تو صرف علماء دیوبند کے فضائلِ اعمال ہی میں ہے ۔ (۲) جناب بایزید بسطامی: حدیث شریف کے بارے میں تبصرہ کرتے ہیں کہ: ’’ تم (اہل شریعت ) نے اپنا علم فوت شدہ لوگوں یعنی محدّثین سے حاصل کیا ہے اور ہم نے اپنا علم اسی ذات سے حاصل کیا ہے جو ہمیشہ زندہ ہے (یعنی براہ ِراست اﷲتعالیٰ سے ) ہم لوگ کہتے ہیں : ((حَدَّثَنِیْ قَلْبِیْ عَنْ رَبِّیْ)) ’’میرے دل نے میرے رب سے روایت کیا۔‘‘ یعنی میرے دل نے اپنے رب سے روایت کیا اور تم کہتے ہو فلاں (راوی) نے مجھے خبردی جو مرچکا ہے ( حالانکہ ایسا صحابہ رضی اللہ عنہم بھی نہ کرسکے ، تو پھر بڑا کون ہوا؟) امام ابن الجوزی اس باطل دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں جس نے بھی اس طرح کا دعویٰ کیا اُس نے اس بات کا اقرار کیا وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے مستغنی ہے ۔ پس جو شخص
Flag Counter