Maktaba Wahhabi

131 - 154
کر ان کے اہل و عیال اور جن دوسرے لوگوں کی اس مال سے وہ کفالت کرتے تھے ان کی معیشت میں نقصان ڈالکر انکو غریبی و فقر و فاقہ جیسی مشکلات میں گرفتار کردیا ہے ، لہٰذا ہر وہ شخص جس کے پاس ایسا علم ہو جو اس تبلیغی گروہ کے شر و فتنہ کو کم کر سکے اس پر واجب ہے کہ وہ اپنے علم کو ظاہر کرے اور مسلمانوں کے سامنے اس جماعت کی گمراہی و فاسد عقیدہ کو بیان کرکے امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے فتنے سے بچائے ۔ تبلیغی، جو عموماََسراپا جہالت ہیں اور تقلید ِجامد و عبادت ِاکابرین کے لیے لڑتے ہیں ، اپنے بڑوں کی تعظیم و خضوع کے لیے جان دیتے ہیں ،بد عات کو مسلمانوں میں پھیلا تے اور رواج دیتے ہیں ۔ مسلمانوں پر ایسی چیزیں واجب کرتے ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے ضروری و واجب قرار نہیں دیا۔ دین ِاسلام میں ایسی چیزوں کو مشروع قرار دیتے ہیں جن کو اﷲ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع قرار نہیں دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ’’ جس شخص نے بدعتی آدمی کی تعظیم اور عزت و تکریم کی گویا اس نے اسلام کو ڈھانے میں مدد کی۔‘‘ اندھی تقلید کا پھندا اور اُسکے زہریلے نتایج اَن پڑھ اور جاہل عوام کی کثیر تعداد محض اپنے آباء و اجداد کی تقلید میں غیر مسنون افعال اور بدعات میں پھنسی ہوئی ہے اور یہ سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی کہ ان اعمال کا دین سے کیا تعلق ہے ۔ ایسے لوگوں کی ہر زمانے میں یہی دلیل رہی ہے ۔ { بَلْ وَجَدْنَا آبَآئَ نَاکَذٰلِکَ یَفْعَلُوْنَ} (سورۃ الشعراء:۷۴) ’’ہم نے اپنے آباء و اجداد کو ایسا کرتے پایا لہٰذا ہم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں ‘‘ ۔ بعض لوگ شخصیت پرستی یعنی اماموں کی تقلیداور بعض لوگ علماء ِسوء کی تقلید میں بدعات کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور بعض حکمرانوں کی تقلید اور کچھ لوگ رسم رواج کی تقلید میں بدعات اختیار کیئے ہوئے ہیں ۔
Flag Counter