Maktaba Wahhabi

122 - 154
نوٹ: اگر آپ ہر عنوان کی تفصیل جاننا چاہتے ہوں تو اِن کی ساری کتابوں کو چھاننے کی ضرورت نہیں صرف ایک کتاب ’’تبلیغی جماعت ۔ عقائد، افکار و نظریات اور مقاصد کے آئینہ میں ‘‘ از قلم ابو الوفاء محمد طارق خان پڑھ لیں آپکے سارے اشکالات دور ہوجائیں گے۔ انشاء اﷲاور یہ کتاب انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے ۔ ان نظریات کو جان کر کافر کو کافر کہنے میں کیا تامل نہ ہوگا ؟کیونکہ کافروں کو انہی عقائد کی بنیاد پر ہی کافر کہا جاتا ہے لیکن اگر وہی کفار ہم سے سوال کر لیں کہ جو عقائد و نظریات ہم اپنے بزرگوں اور اولیاء کے بارے میں رکھتے ہیں ۔ اگر وہی نظریات تم بھی اپنے اولیاء کے بارے میں رکھتے ہو تو پھر ہمیں کافر کیوں کہتے ہو۔ تو ہمارے پاس سوائے اپنی بغلیں جھانکنے کے اور کوئی راستہ نہ ہوگا۔ آج یہ صوفیاء کہتے ہیں کہ برصغیر میں اسلام انہی کی وجہ سے پھیلتا رہا ہے لیکن کیا یہ بتاسکیں گے کہ اگر آج کا کافراِن باتوں کو جان لے تو وہ اسلام قبول کرنا تو دور کی بات اُلٹا دین اسلام سے متنفر ہوجائے گا یا پھرایسے سوالات میں ہمیں پھنسا لے گا کہ جن کا جواب یہ علماء کتا ب و سنت سے دینے سے عاری ہونگے کیونکہ انکی ساری دعوت کا دارومدار خواب ،قصیّ کہانیاں اور من گھڑت باتیں ہیں جو کہ سچے داعی کو زیب نہیں دیتیں۔ مقاصد تبلیغی جماعت پہلا مقصد: صوفیت کی ترویج: تبلیغی نصاب میں فضائل کے تقریبا تمام ہی ابواب صوفیاء کی تعریف و توصیف اور احوال و اعمال سے بھرے ہوئے ہیں جو اس بات کا کُھلا ثبوت ہیں کہ اس جماعت کا اصل مقصد مسلمانوں کی دینی تعلیم و تربیت نہیں بلکہ صوفیت کی ترویج و اشاعت ہے ۔انکا کہنا ہے :’’مشائخِ صوفیہ معرفت ِالٰہی کی طرف بلاتے ہیں ۔‘‘ (فضائلِ تبلیغ ۔ ص۵)
Flag Counter