Maktaba Wahhabi

99 - 125
خیر خواہی کے نام پر انتالیسواں(39)اعتراض: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے گھوڑے پر آئے اوروہیں کھڑے کھڑے پیشاب کیا۔(اسلام کے مجرم صفحہ 45) ازالہ:۔ قارئیں کرام ! ڈاکٹر شبیرکا دعوی ہے کہ وہ عربی،اردو،انگریزی وغیرہ زبان پر مہارت رکھتے ہیں۔(اردو عربی انگریزی فارسی کی کتابیں تو شبیر احمد خود پڑھ لیتا ہے)(اسلام کے مجرم صفحہ 32۔)ڈاکٹر شبیرکی علمی قابلیت کی حالت یہ ہے کہ حدیث می ذکورلفظ’’ سباطۃ‘‘(کوڑے دان)کا ترجمہ ’’گھوڑے ‘‘سے کیا ہے جو عربی زبان میں ڈاکٹر شبیرکی ’’علمی‘‘ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس طرح کے کچھ ’’علمی شاہکار‘‘تو آپ نے پچھلے اوراق میں بھی ملاحظہ کئے ہونگے اور مزید شاہکار آپ کو اگلے صفحات میں جابجا نظر آئیں گے۔(انا للہ وانا الیہ راجعون) زیر بحث روایت صحیح بخاری می وجود ہے: ’’عن حذیفہ قال أتی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم سباطۃ قوم فبال قائما الحدیث ‘‘([1]) ’’ حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قوم کے کوڑے دان پر آئے اور آپ نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا ‘‘ ڈاکٹر شبیرکو اس حدیث پر اعتراض اس لئے ہے کہ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا ذکر ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ ہی تھا کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے۔مگر جس جگہ آپ نے پیشا ب کیا وہ کوڑا کرکٹ گندی جگہ تھی بیٹھ کر پیشاب کرنے سے
Flag Counter