Maktaba Wahhabi

78 - 125
نہ آجائے کہ یہ بیماری مجھے اس مجذوم کی وجہ سے لگی ہے اور اس غلط عقیدہ کی وجہ سے توکل علی اللہ کی مضبوط دیوار میں دراڑ نہ پیدا ہوجائے جیساکہ اس دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اشکال بیان کیا تھا اور آپ نے اس کا فوراً ازالہ فرمادیا تھا۔ خلاصہ کلام یہ ہے حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی تعارض وتضاد نہیں۔فللّٰه الحمد ڈاکٹر شبیراگر اس طرح کے ظاہری تضاد کی بناء پر حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو رد کیا جاسکتا ہے تو پھر قرآن مجید کی ان دو متعارض آیات کاآپ کیا جواب دیں گے ؟ إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ([1]) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے۔‘‘ جبکہ دوسری جگہ ارشاد ہے کہ: وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ([2]) ’’ اور بے شک آپ ہی صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتے ہیں۔‘‘ خیر خواہی کے نام پر پچیسواں(25)اعتراض: نحوست تین چیزو یں ہوتی ہے بیوی میں،گھرمیں،اور گھوڑے میں۔(اسلام کے مجرم صفحہ 37) ازالہ:۔ ڈکٹر شبیرنے اس روایت کو صحیح بخاری کتاب الطب سے تحریف کر کے نقل فرمایا ہے۔
Flag Counter