Maktaba Wahhabi

30 - 125
ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں عورتوں کی آبادی مردوں کے مقابلہ میں 80 لاکھ زائد ہے۔([1])اور قیامت کی پیش گوئی میں سے ہے کہ ایساوقت آئے گا کہ 50 عورتوں کاکفیل ایک ہی مرد ہوگا۔یعنی عورتیں کافی حدتک مردوں سے تعداد میں بڑھ جائیں گی۔ اسی بات کا ذکر سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول میں ہے کہ بہترین آدمی وہ ہے جس کی زیادہ عورتیں ہوں۔یعنی زیادہ سے مراد ایک سے زیاد ہ ہوں نہ کہ چار سے زیادہ ہوں۔اگر ایک سے زیادہ بیویوں کا رکھنا برا ہے تو ڈاکٹر شبیر قرآن کریم کی اس آیت کاکیا جواب دیں گے کیونکہ وہ(یعنی قرآن)چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔ خیر خواہی کے نام پر چوتھا(4)اعتراض: ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام بیویوں کے پاس ہررات میں دورہ فرمالیا کرتے تھے اور وہ تعداد میں ۹تھیں۔‘‘ مزید فرماتے ہیں: حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم کو امت کی مصروفیات سے اتنی فرصت کہاں تھی اور وہ پاک ہستی تھے(معاذاللہ)جنسی مشین نہ تھے۔ (اسلام کے مجرم،صفحہ22) ازالہ:۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ حدیث اپنی صحیح میں ذکرفرمائی اور حدیث کے الفاظ درج ذیل ہیں عن أنس رضی اللّٰه عنہ أن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کان یطوف علی نسائہ فی لیلۃ واحدۃولہ تسع نسوۃ([2])
Flag Counter