Maktaba Wahhabi

16 - 125
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم تاثرات قرآن مجید اور احادیث نبویہ صلوات اللّٰه علی صاحبھا والتسلیم دین کے مآخذ و مصادر ہیں اور یہ دونوں وحی الہی ہیں ان میں کوئی اختلاف یا با ہمی تضاد نہیں۔مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ جس چیز کا ذکر قرآن مجید می جمل ہوا ہو اورمفصل مذکور نہ ہو اوراس کی تفصیل احادیث میں ہو تو وہ دین نہیں۔بلکہ کامل دین تو قرآن مجید اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ساتھ رکھنے سے ہی سمجھ میں آئے گا۔ورنہ حدیث کے بغیر تو بنیادی عبادات بھی صرف قرآن مجید سے واضح نہیں ہوتیں۔ انکار حدیث اور قرآن وحدیث کو باہم متصادم کراکے غیروں نے دین مبین کو مٹانے ومسخ کرنے کی نا پاک حرکتیں شروع کی تھیں۔اب وہ کام اپنوں کے لبادہ میں ڈاکٹر شبیر احمد اور ان کے پیش رو سرسید احمد خان،عبداللہ چکڑالوی اور غلام احمد پرویز جیسے ان کے نماندے سرانجام دینے لگے۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے دین کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔اس لئے ایسے فرعونوں کے لئے ہر دور میں اللہ کوئی موسی پیدا فرماتا ہے۔’’اسلام کے مجرم ‘‘کے جواب میں شیخ محمد حسین حفظہ اللہ خادم حدیث تحفظ حدیث فاؤنڈیشن نے’’ اسلام کے مجرم کون ؟‘‘ لکھ کر نہ صرف دندان شکن جواب تحریر کیا بلکہ ان کے چیلوں سے کامیاب مناظرے بھی کئے اور الحمدللہ بہترین انداز می دلّل دفاع حدیث کا حق ادا کررہے ہیں۔ جزاہ اللّٰه عنا وعن جمیع المسلمین آمین ۱۸/۱۱/۱۴۲۸ شیخ الحدیث عبدالحنان سامرودی (صدر مدرسہ جامعہ دارالحدیث رحمانیہ کراچی)
Flag Counter