Maktaba Wahhabi

119 - 125
کے متعلق فیصلہ کیا اور اس دوران ان کی دعا مقبول ہوئی پھر ان کا زخم بہہ پڑا یہاں تک کہ انتقال فرماگئے۔‘‘ صحیح بخاری وصحیح مسلم ودیگر کتب میں روایت موجودہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سعد رضی اللہ عنہ بن معاذ کی موت سے عرش لرزگیا۔کاش ڈاکٹر شبیرتھوڑی بہت تحقیق فرمالیتے۔ خیر خواہی کے نام پر پچاسواں(50)اعتراض: کیا تم کسی جانور کو دیکھتے ہو کہ وہ ناقص الاعضاء یعنی بغیر کان آنکھ یا ناک یا بغیر پنجے کے پیدا ہوا ہو(یعنی ایسا کبھی نہیں ہوتا)۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خلاف حقیقت بات کیسے فرماسکتے ہیں ؟جانور ناقص الاعضاء آئے دن پیدا ہوتے ہیں۔(اسلام کے مجرم صفحہ55،54) ازالہ:۔ ڈاکٹر شبیرنے حسب عادت اس روایت کا جزء نقل کیا ہے مکمل روایت سے بات واضح ہوجاتی ہے۔ ’’أن أباھریرۃ رضی اللّٰه عنہ قال قال رسو ل اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم مامن مولود ائلایولدعلی الفطرۃ فأبواہ یھودانہ أو ینصر انہ أویمجسا نہ کما تنتج البھیمۃ بھیمۃ جمعاء ھل تُحِسُّون فیھا من جدعاء ؟ ثم یقول أبو ھریرۃ رضی اللّٰه عنہ(فِطْرَتَ اللّٰهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللّٰهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ‘‘([1]) ’’رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جتنے بچے پیدا ہوتے ہیں وہ اپنی فطرت(اسلا م)پر پیدا ہوتے ہیں پھر ان کے ماں باپ ان کو یہودی عیسائی یاپارسی بنادیتے ہیں جیسے چوپایہ جانور پورے
Flag Counter