Maktaba Wahhabi

21 - 125
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم تاثرات الحمد للّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سیدالمرسلین میں نے مولانا محمد حسین کی کتاب کو ایک نظر دیکھا ہے اور اس کے خاص خاص مقام کو غور سے پڑھا ہے یہ کتاب اسلامی فکر کے دفاع میں ایک اچھی کوشش ہے۔بدقسمتی سے دورحاضر میں پاکستان میں ایک ایسا طبقہ پیدا ہوگیا ہے جو عربی زبان سے نابلد ہے اور صرف اردو تراجم سمجھ کر اپنے آپ کو اسلام کا چیمپئین سمجھنے لگا ہے تو ان کی کم علمی کی وجہ سے آئے دن نئی نئی باتیں گھڑ کر اسلام سے چسپاں کرتے رہتے ہیں جس سے اسلامی تعلیمات کی روح مجروح ہورہی ہے ایسے میں اس طبقے کی اصل حقیقت کو کھولنا بہت ضروری ہے اور یہ کتاب اسی سلسلے کی کڑی ہے مجھے امید ہے اس کتاب سے تمام مسلمانوں کو فائدہ ہوگا میری دعا ہے اللہ تعالیٰ مولانا محمد حسین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی سعی قبول فرمائے۔ اخوکم الشیخ محمد ابراھیم طارق (مدرس جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی)
Flag Counter