Maktaba Wahhabi

65 - 219
مسئلہ 30:جہنمیوں کی کھال جب جل جائے گی تو فوراً دوسری کھال پیدا کردی جائے گی تاکہ عذاب کے تسلسل میں وقفہ نہ آئے ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْہِمْ نَارًا کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدَہُمْ بَدَّلْنٰہُمْ جُلُوْدًا غَیْرَہَا لِیَذُوْقُوا الْعَذَابَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَزِیْزًا حَکِیْمًا، ﴾(56:4) ’’بے شک وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کو ماننے سے انکار کیا ہے انہیں ہم یقینا آگ میں جھونکیں گے جب ان کے بدن کی کھال گل جائے گی تواس کی جگہ دوسری کھال پیدا کردیں گے تاکہ وہ عذاب کا خوب مزہ چکھیں،اللہ غالب بھی ہے اور حکمت والا بھی ہے۔‘‘(سورہ نساء،آیت نمبر56) مسئلہ 317جہنم کے عذاب سے تنگ آ کر جہنمی موت مانگیں گے لیکن موت نہیں آئے گی ﴿ وَ اِذَا اُلْْقُوْا مِنْہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا ہُنَالِکَ ثُبُوْرًا، لاَ تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا کَثِیْرًا، ﴾ (14۔13:25) ’’جب کافر دست و پا بستہ جہنم میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے۔(اس وقت ان سے کہا جائےگا)آج ایک موت کو نہیں بہت سی موتوں کو پکارو۔‘‘(سورہ فرقان ،آیت نمبر14۔13) مسئلہ 32:جہنم کی آگ جیسے ہی دھیمی ہونے لگے گی تو فرشتے اسے فوراً بھڑکا دیں گے۔ ﴿ وَ مَنْ یَّہْدِ اللّٰہُ فَہُوْ الْمُہْتَدِ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَلَہُمْ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِہٖ وَ نَحْشُرُہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ عُمْیًا وَّ بُکْمًا وَّ صُمًّا مَاْوٰہُمْ جَہَنَّمَ کُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰہُمْ سَعِیْرًا ،﴾(97:17) ’’جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے وہ گمراہ کرے اس کے لئے تم اللہ کے سوا کسی دوسرے کو حامی و ناصر نہیں پاسکتے ان لوگوں کو ہم قیامت کے روز اندھے،گونگے اور بہرے بنا کر منہ کے بل کھینچ لائیں گے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے۔‘‘(سورہ بنی اسرائیل،آیت نمبر97)
Flag Counter