Maktaba Wahhabi

219 - 219
’’اے ہمارے پروردگار !ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے کیونکہ اس کا عذاب (جان سے)چمٹ جانے والا ہے بے شک جہنم بہت ہی برا ٹھکانہ اور بہت ہی بری جگہ ہے۔‘‘(سورہ فرقان،آیت 66۔65) ﴿رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ،رَبَّنَا اِنَّکَ مَْن تُدْخِلِ النَّارَفَقَدْ اَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ، رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ،رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ، ﴾(194۔191:3) ’’اے ہمارے پروردگار !تو نے یہ (زمین و آسمان )بے مقصد نہیں بنائے۔تیری ذات پاک ہے (اس بات سے کہ کوئی عبث کام کرے )پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے ۔اے ہمارے پروردگار !جسے تو نے آگ میں داخل کیا اسے تو نے رسوا کر دیا اور ظالموں کے لیے تو (اس روز )کوئی مددگار نہیں اے ہمارے پروردگار !ہم نے ایک منادی کو ایمان کا اعلان کرتے سنا کہ (لوگو)!اپنے رب پر ایمان لاؤ !پس ہم ایمان لے آئے ۔اے ہمارے پروردگار !ہمارے گناہ بخش دے ۔ہم سے ہماری برائیاں دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے ۔اے ہمارے پروردگار !اپنے رسولوں کی معرفت جو کچھ تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے روز ہمیں رسوا نہ کرنا ۔تو یقینًا وعدہ خلافی نہیں کرتا۔‘‘(سورہ آل عمران ،آیت194۔191) مسئلہ 346: عذاب جہنم سے پناہ مانگنے کی درج ذیل دعارسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قرآن مجید کی سورۃ کی طرح سکھلائی۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُعَلِّمُھُمْ ھٰذَا الدُّعَائَ کَمَا یُعَلِّمُ السُّوْرَۃَ مِنَ الْقُرْآنِ قُوْلُوْا (( اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ الْمَمَاتِ((رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو درج ذیل دعا قرآن مجید کی کسی سورت کی طرح سکھاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہو ’’اے اللہ!ہم جہنم کے عذاب سے
Flag Counter