Maktaba Wahhabi

205 - 219
عَنْ قَیْسِ بْنِ اَبِیْ حَازِمٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ رَوَاحَۃَ رضی اللّٰہ عنہ وَاضِعًا رَأْسَہٗ فِیْ حِجْرِ اِمْرَأَتَہٗ فَبَکٰی فَبَکَتْ اِمْرَأَتَہٗ فَقَالَ مَا یَبْکِیْکِ؟ قَالَتْ : رَأَیْتُکَ تَبْکِیْ فَبَکَیْتُ قَالَ اِنِّیْ ذَکَرْتُ قَوْلَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ﴿ وَاِنْ مِّنْکُمْ اِلاَّ وَارِدُھَا﴾ فَلاَ اَدْرِیْ اَنَنْجُوْا مِنْھَا اَمْ لاَ ۔ رَوَاہُ الْحَاکِمُ[1] حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کی گود میں سر رکھے ہوئے تھے کہ (اچانک)رونے لگے،ان کے ساتھ ان کی بیوی بھی رونے لگیں،حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا ’’تم کیوں رو رہی ہو؟‘‘بیوی نے عرض کیا ’’آپ کو روتے دیکھا تو میں بھی رونے لگی۔‘‘ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان یاد آگیا ’’تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس کا جہنم سے گزر نہ ہو۔‘‘(سورہ مریم،آیت 71)اور مجھے معلوم نہیں کہ (جہنم کے اوپر رکھے ہوئے پل صراط کے اوپر سے گزرتے ہوئے)ہم بچیں گے یا نہیں۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 317:حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جہنم کو یاد کرکے روتے رہے۔ عَنْ زِیَادِ بْنِ اَبِیْ اَسْوَدَ رَحِمَہُ اللّٰہُ قَالَ : کَانَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رضی اللّٰہ عنہ عَلٰی سُوْرِ بَیْتِ الْمَقْدَسِ الشَّرَقِیِّ یَبْکِیْ فَقَالَ : بَعْضُھُمْ مَا یَبْکِیْکَ یَا اَبُو الْوَلِیْدِ؟ فَقَالَ : مِنْ ھَاھُنَا اَخْبَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنَّہٗ رَاٰی جَھَنَّمَ ۔رَوَاہُ الْحَاکِمُ[2] حضرت زیادہ بن اسود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیت المقدس کی مشرقی دیوار پر تھے اچانک رونے لگے لوگوں نے پوچھا ’’اے ابوالولید (حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی کنیت)کیوں رو رہے ہو؟‘‘حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے ’’یہی وہ جگہ ہے جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ میں نے جہنم دیکھی ہے۔‘‘اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 318:حضرت عمررضی اللہ عنہ اور اللہ کے عذاب کا خوف۔ کَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضی اللّٰہ عنہ یَقُوْلُ لَوْ نَادٰی مُنَادٍ مِنَ السَّمَآئِ اَیُّھَا النَّاسُ اِنَّکُمْ دَاخِلُوْنَ الْجَنَّۃُ کُلُّکُمْ اَجْمَعُوْنَ اِلاَّ رَجُلاً وَاحِدًا ، لَخِفْتُ اَنْ اَکُوْنُ ھَوَ ، وَ لَوْ نَادٰی مُنَادٍ اَیُّھَا النَّاسُ
Flag Counter