Maktaba Wahhabi

203 - 219
لئے)تو بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘(سورہ ابراہیم،آیت36)اور پھر وہ آیت تلاوت فرمائی جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قول ہے ’’اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف فرمادے تو بے شک تو غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘(سورہ مائدہ،آیت 118)اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں)پھیلا دیئے اور عرض کیا ’’یا اللہ!میری امت ،یا اللہ!میری امت ‘‘اور رونے لگے۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’اے جبریل!محمد)صلی اللہ علیہ وسلم)کے پاس جاؤ اور پوچھو کہ آپ کیوں روتے ہیں اور اے جبریل تیرا رب تو جانتا ہے کہ محمد)صلی اللہ علیہ وسلم)کیوں رو رہے ہیں۔ چنانچہ جبریل علیہ السلام حاضر ہوئے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ’’ آپ کیوں روتے ہیں؟‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے رونے کی وجہ بتائی اور جبریل علیہ السلام نے اللہ تعالی کو جا کر بتایا حالانکہ اللہ تو خوب جاننے والا ہے۔ تب اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’اے جبریل! محمد)صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جاؤ اور بتا ؤکہ ہم (یعنی اللہ تعالیٰ(تمہاری امت کے معاملے میں تمہیں خوش کردیں گے اور ناراض نہیں کریں گے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter