Maktaba Wahhabi

177 - 219
﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ،﴾ (23:24) ’’جو لوگ پاکدامن،بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘(سورہ نور،آیت 23) مسئلہ 262:فاسق فاجر اور بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے۔ ﴿ وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٌ ، یَّصَلْوَنْھَا یَوْمَ الدِّیْنِ ، وَ مَا ھُمْ عَنْھَا بِغَائِبِیْنَ،﴾(16۔14:82) ’’یقینًا بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے اور روز جزا وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ اس (جہنم) سے ہرگز غائب نہیں ہو سکیں گے ۔‘‘(سورہ انفطار،آیت16۔14 ) مسئلہ 263:تارک نماز جہنم میں جائے گا۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا عَنِ النَّبِیِّا اَنَّہٗ ذَکَرَ الصَّلاَۃَ یَوْمًا فَقَالَ (( مَنْ حَافَظَ عَلَیْھَا کَانَتْ لَہٗ نُوْرًا وَ بُرْھَانًا وَ نَجَاۃً یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ مَنْ لَمْ یُحَافِظْ عَلَیْھَا لَمْ یَکُنْ لَہٗ نُوْرٌا وَ لاَ بُرْھَانٌ وَ لاَ نَجَاۃٌ وَ کَانَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ مَعَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ ھَامَانَ وَ اُبَیِّ بْنِ خَلَف))رَوَاہُ ابْنُ حَبَّانَ[1] حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’جس شخص نے نماز کی حفاظت کی اس کے لیے نماز قیامت کے روز نور،برہان اور نجات کا باعث ہو گی جس نے نماز کی حفاظت نہ کی اس کے لیے نہ نور ہو گا نہ برہان اور نہ نجات،نیز قیامت کے روز اس کا انجام قارون،فرعون،ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔‘‘اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے مسئلہ 264: روزہ نہ رکھنے والے جہنم میں جائیں گے۔ وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر169 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 265:استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّہٗ قَالَ لَقَدْ ھَمَمْتُ اَنْ اَبْعَثَ رِجَالاً اِلٰی ھٰذِہِ الْاَمْصَارِ فَیَنْظُرُوْا کُلَّ مَنْ کَانَ لَہٗ جِدَۃٌ وَ لَمْ یَحُجَّ لِیَضْرِبُوْا عَلَیْھِمُ الْجِزْیَۃَ مَا ھُمْ بِمُسْلِمِیْنَ مَا ھُمْ بِمُسْلِمِیْنَ رَوَاہُ سَعِیْدٌ فِیْ سُنَنِہٖ [2]
Flag Counter