Maktaba Wahhabi

155 - 219
’’کافر جہنم میں چیخ چیخ کرکہیں گے،اے ہمارے رب!ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں ان اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے (انہیں جواب میں کہا جائےگا)کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو لے سکتا تھا اور تمہارے پاس خبردار کرنے والا (پیغمبر)بھی آچکا تھا اب مزا چکھو)اس عذاب کے)ظالموں کا یہاں کوئی مدد گار نہیں۔‘‘(سورہ فاطر،آیت 37) مسئلہ 222:جہنم میں مشرکوں کا اعتراف جرم اور دوسرا موقع ملنے پر مومن بن کر رہنے کی تمنا۔ ﴿فَکُبْکِبُوْا فِیْھَا ھُمْ وَالْغَاوٗنَO، وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَO قَالُوْا وَھُمْ فِیْھَا یَخْتَصِمُوْنَO تَاللّٰہِ اِنْ کُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍO،اِذْ نُسَوِّیْکُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَO وَ مَا اَضَلَّنَا اِلاَّ الْمُجْرِمُوْنَO فَمَالَنَا مِنْ شٰفِعِیْنَO، وَلاَ صَدِیْقٍ حَمِیْمٍO فَلَوْا اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ،﴾(102۔94:26) ’’اوندھے منہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے گمراہ لوگ،ان کے معبود اور ابلیس کے سارے کے سارے لشکر،اس میں یہ سب آپس میں جھگڑا کریں گے اور گمراہ لوگ (اپنے معبودوں سے)کہیں گے اللہ کی قسم !ہم تو صریح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے جب تم کو رب العالمین کے برابر سمجھ رہے تھے اور وہ لوگ واقعی)مجرم تھے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا اب (یہاں)نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے نہ کوئی سچا دوست کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن بن کر رہیں ۔‘‘(سورہ شعراء،آیت 102۔94) مسئلہ 223:اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت اور خجالت کے ساتھ کافر ایمان لانے کے وعدے پر دوبارہ دنیا میں بھیجے جانے کی درخواست کریں گے جواب میں ارشاد ہو گا ’’اپنے کرتوتوں کے بدلے میں ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو۔‘‘ ﴿ وَلَوْ تَرٰی اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاکِسُوْا رَئُ وْسِھِمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ رَبَّنَا اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَO وَ لَوْ شِئْنَا لَاَتَیْنَا کُلُّ نَفْسٍ ھُدٰھَا وَ لٰـکِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَھَنَّمَ مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَO فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَائَ یَوْمِکُمْ ھٰذَا اِنَّا
Flag Counter