Maktaba Wahhabi

153 - 219
حاقہ ، آیت 27۔25) مسئلہ 219:افسوس! میں اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((کُلُّ اَھْلِ النَّارِ یَرٰی مَقْعَدَہٗ مِنَ الْجَنَّۃِ فَیَقُوْلُ لَوْ اَنَّ اللّٰہَ ھَدَانِیْ فَیَکُوْنُ عَلَیْھِمْ حَسْرَۃً وَکُلُّ اَھْلِ الْجَنَّۃِ یَرٰی مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ فَیَقُوْلَ لَوْلاَ اَنَّ اللّٰہَ ھَدَانِیْ فَیَکُوْنُ لَہٗ شُکْرًا ثُمَّ تَلاَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ﴿اَنْ تَقُوْلَ نَفْسٌ یَا حَسْرَتَا عَلٰی مَا فَرَّطْتُ فِیْ جَنْبِ اللّٰہِ ((رَوَاہُ الْحَاکِمُ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہر جہنمی جنت میں اپنی جگہ دیکھتا ہے اور کہتا ہے کاش !اللہ مجھے ہدایت دیتا (تو میں جنت میں ہوتے)اور وہ (دیکھنے)اس کے لئے باعث حسرت بنے گا اور ہر جنتی جہنم میں اپنی جگہ دیکھتا ہے اور کہتا ہے اگر مجھے اللہ ہدایت نہ دیتا (تو میں اس جگہ ہوتے) اور وہ (دیکھنے) اس کے لئے باعث ِشکر بنتا ہے ۔‘‘پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿اَنْ تَقُوْلَ نَفْسٌ …﴾’’(قیامت کے روز(کوئی آدمی یہ نہ کہے ’’افسوس میری اس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا۔‘‘(سورہ زمر،آیت 56)اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter