Maktaba Wahhabi

139 - 219
ہیں اللہ کے علاوہ۔ مشرک جواب دیں گے وہ تو ہم سے گم ہوگئے (یعنی اب نظر ہی نہیں آرہے)بلکہ (یوں لگتاہے جیسے)اس سے پہلے ہم کسی کو پکارتے ہی نہ تھے۔‘‘(سورہ مومن،آیت74۔71) مسئلہ 195:کافر( اپنے کانوں ،آنکھوں اورجلد سے مخاطب ہو کر): ’’تم نے اللہ کی عدالت میں ہمارے خلاف گواہی کیوں دی؟‘‘ کان ، آنکھ او رجلد : ’’ہمیں اسی اللہ نے بولنے کا حکم دیا جس نے ہمیں پیدا کیا اس لئے ہم نے گواہی دی۔ ﴿ وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآئُ اللّٰہِ اِلَی النَّارِ فَھُمْ یُوْزَعُوْنَ، حَتّٰی اِذَا مَا جَائُ وْھَا شَھِدَ عَلَیْھِمْ سَمْعُھُمْ وَ اَبْصَارُھُمْ وَ جُلُوْدُھُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ، وَ قَالُوْا لِجُلُوْدِھِمْ لِمَاشَھِدْتُّمْ عَلَیْنَا قَالُوْا اَنْطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیْ اَنْطَقَ کُلَّ شَیْئٍ وَّ ھُوَ خَلَقَکُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ،﴾(21۔19:41) ’’جس روز اللہ تعالیٰ کے (سارے)دشمن (کافر اور مشرک)آگ کی طرف لے جائے جائیں گے اور اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک لیا جائے گا یہاں تک کہ جب سارے (اللہ کے دشمن) وہاں (آگ کے اوپر)پہنچ جائیں گے تو ان کے کان،ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان (کے گناہوں)پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں وہ (اللہ کے دشمن)اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی۔ وہ جواب دیں گی ہمیں اسی اللہ نے قوت گویائی دی ہے جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت دی ہے اسی نے تم کو پہلی مرتبہ پیدا کیا اور اب اسی کی طرف تم واپس لائے جارہے ہو۔‘‘(سورہ حم سجدہ،آیت 21۔19) مسئلہ 196: اہل جنت (اہل جہنم سے):’’اللہ تعالیٰ نے ہمارے ساتھ کئے ہوئے سارے وعدے پورے کردیئے کیا تمہارے ساتھ کئے ہوئے وعدے بھی پورے ہوگئے ؟‘‘ اہل جہنم : ’’ہاں ! ہمارے ساتھ کئے ہوئے وعدے بھی پورے
Flag Counter