Maktaba Wahhabi

136 - 219
اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم ان کے گلے میں طوق ڈال دیں گے لوگوں کو (قیامت کے روز(ویسا ہی بدلہ ملے گا جیسا وہ (دنیا میں)عمل کرتے رہے۔‘‘(سورہ سبا،آیت 33۔31)مسئلہ 191:جہنم میں مرید اپنے گمراہ پیروں،فقیروں سے درخواست کریں گے ’’ہمیں اللہ کے عذاب سے بچاؤ۔‘‘پیر جواب میں کہیں گے ’’یہاں اللہ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں۔‘‘ ﴿ وَ بَرَزُوْا لِلّٰہِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْا اِنَّا کُنَّالَکُمْ تَبَعًا فَھَلْ اَنْتُم مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰہِ مِنْ شَیْئٍ قَالُوْا لَوْ ھَدٰنَا اللّٰہُ لَھَدَیْنٰکُمْ سَوَآئٌ عَلَیْنَا اَجَزِعْنَا اَمْ صَبَرْنَا مَالَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ،﴾(21:14) ’’جب یہ سارے لوگ اللہ کے حضور بے نقاب ہوں گے تو ان میں سے جو لوگ دنیا میں کمزور تھے (یعنی پیروی کرنیو الے تھے)وہ ان لوگوں سے جو بڑے (لیڈر اور راہنمے)بنے ہوئے تھے سے کہیں گے ’’دنیا میں ہم تمہارے پیروکار تھے اب کیا تم اللہ کے عذاب سے ہمیں بچانے کے لئے کچھ کرسکتے ہو؟‘‘ وہ جواب دیں گے ’’اگر اللہ نے ہمیں نجات کی کوئی راہ دکھائی ہوتی تو ہم تمہیں بھی نجات کی راہ دکھا دیتے اب ہمارے لئے برابر ہے خواہ چیخیں چلائیں یا صبر کریں ہمیں بچانے والا کوئی نہیں۔‘‘(سورہ ابراہیم،آیت 21)
Flag Counter