Maktaba Wahhabi

134 - 219
﴿ ھٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَکُمْ لاَ مَرْحَبًًابِھِمْ اِنَّھُمْ صَالُوا النَّارِ، قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ لاَ مَرْحَبًا بِکُمْ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْہُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ، قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا ھٰذَا فَزِدْہُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ،﴾(61۔59:38) ’’(جہنم میں جانے والے گمراہ پیر فقیر اپنے مریدوں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے مریدوں کی) یہ فوج بھی تمہارے ساتھ ہی مبتلائے عذاب ہونے والی ہے ان کے لئے کوئی خوش آمدید نہیں بلکہ یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں مرید سن کر جواب دیں گے لعنت ہو تم پر تم ہی یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو کیسا برا ٹھکانا ہے پھر وہ اللہ سے درخواست کریں گے اے ہمارے رب!جس نے ہمیں اس انجام سے دوچار کیا اسے آگ کا دوہرا عذاب دے۔‘‘(سورہ ص،آیت 61۔59) مسئلہ 188:گمراہ کرنے والے لیڈروں کے لئے جہنم میں ان کے پیروکاروں کی لعنت اور دوہرے عذاب کی درخواست۔ ﴿ یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْھُھُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یَالَیْتَنَآ اَطَعْنَا اللّٰہُ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلاَ ، وَ قَالُوْا رَبَّنَا اِنَّآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَآئَ نَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلاً ،رَبَّنَا اٰتِھِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْھُمْ لَعْنًا کَبِیْرًا،﴾(68۔66:33) ’’جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کئے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کاش ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی اور فریاد کریں گے اے ہمارے رب!ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی انہوں نے ہمیں سیدھے راستے سے گمراہ کردیا اے ہمارے رب !اب ان کو دوہرا عذاب دے اور ان پر سخت لعنت کر۔(سورہ احزاب،آیت نمبر 68۔66) مسئلہ 189:جہنم میں پہنچنے کے بعد گمراہ علماء اور گمراہ عوام کا آپس میں جھگڑا۔ ﴿ وَ اَقْبَلَ بَعْضُھُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَائَ لُوْنَ O قَالُوْا اِنَّکُمْ کُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ O قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَO وَ مَا کَانَ لَنَا عَلَیْکُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ بَلْ کُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَO فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَا اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ O فَاَغْوَیْنَاکُمْ اِنَّاکُنَّا غٰوِیْنَO، فَاِنَّھُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ
Flag Counter