Maktaba Wahhabi

59 - 227
جَوَازُ اقْتِرَاضُ الْحَیَوَانِ۔ ‘‘[1] [اس حدیث میں قرض لینے کا ثبوت ہے۔[علاوہ ازیں]حیوان کو[بھی]بطورِ قرض لینے کا جواز موجود ہے۔] امام بخاری نے ایک باب کا درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ اِسْتِقْرَاضِ الْاِبِلِ][2] [اونٹ کو بطورِ قرض لینے کے متعلق باب] اور اس میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیث نقل کی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے ایک اونٹ بطورِ قرض لیا۔ [3] حافظ ابن حجر اس کی شرح میں تحریر کرتے ہیں: ’’ وَفِیْہِ اسْتِقْرَاضُ الْاِبِلِ وَیَلْتَحِقُ بِہِ جَمِیْعُ الْحَیَوَانَاتِ، وَھُوَ قَوْلُ أَکْثَرِ أَھْلِ الْعِلْمِ، وَمَنَعَ مِنْ ذٰلِکَ الثَّوْرِيُّ وَالْحَنَفِیَّۃُ۔ ‘‘[4]
Flag Counter