Maktaba Wahhabi

58 - 227
کا قرض لینا دینا جائز ہے۔] حیوانات کو بطور قرض لینا دینا: حیوانات کو بطورِ قرض لینے دینے کے جواز کے متعلق احادیث میں سے ایک وہ ہے، جس کو امام مسلم نے حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، کہ: ’’ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَکْرًا۔ فَقَدِمَتْ عَلَیْہِ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَۃِ، فَأَمَرَ أَبَا رَافِعٍ أَنْ یَقْضِيَ الرَّجُلَ بَکْرَہُ۔ فَرَجَعَ إِلَیْہِ أَبُوْ رَافِعٍ، فَقَالَ:’’ لَمْ أَجِدْ فِیْھَا إِلَّا خِیَارًا رُبَاعِیًّا۔ ‘‘ فَقَالَ:’’ أَعْطِہِ إِیَّاہُ، إِنَّ خِیَارَ النَّاسِ أَحْسَنُھُمْ قَضَائً۔ ‘‘ [بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے نوعمر اونٹ بطورِ قرض لیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابورافع کو اس شخص کے نوعمر اونٹ کا قرض چکانے کا حکم دیا۔ ابو رافع رضی اللہ عنہ واپس آئے اور عرض کیا:’’ مجھے تو چار دانتوں والا [1] بہترین اونٹ ہی ملا ہے۔ ‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اس شخص کو وہی دے دو، کیونکہ لوگوں میں سے بہترین وہ ہیں، جو ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں۔ ‘‘ [2] امام نووی اس حدیث کی شرح میں تحریر کرتے ہیں: ’’ وَفِيْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ جَوَازُ الْاِقْتِرَاضِ وَالْاِسْتِدَانَۃِ، وَفِیْہِ
Flag Counter