Maktaba Wahhabi

111 - 227
مبحث چہارم : قرض کی واپسی کے لیے قانونی اقدامات تمہید: شریعت اسلامیہ میں قرض کی ادائیگی کے لیے صرف حکم اور ترغیب و ترہیب پر اکتفا نہیں کیا گیا، بلکہ ایسے قانونی اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں، جو کہ مقروض کو ادائیگی میں ٹال مٹول اور تاخیر سے روکنے اور قرض کی واپسی کو یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات مقروض کی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور کچھ اس کے مالی معاملات پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ توفیق الٰہی سے درج ذیل دو عنوانوں کے تحت اس بارے میں گفتگو کی جارہی ہے: ۱: مقروض پر شخصی اثرات والے قانونی اقدامات ۲: مقروض پر مالی اثرات والے قانونی اقدامات (۱) مقروض پر شخصی اثرات والے قانونی اقدامات اسلامی شریعت میں قرض کی ادائیگی میں تاخیر اور قرض کے ادا نہ کرنے کی صورت میں شخصی اثرات والے ایسے متعدد قانونی اقدامات ہیں، جو مقروض کو بروقت ادائیگی پر مجبور کرنے یا کم ازکم اس کی طرف مائل کرنے میں اہم کردار دا کرتے ہیں۔ ان میں سے چار اقدامات کے متعلق قدرے تفصیلی گفتگو ذیل میں توفیق الٰہی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ۱: فاسق قرار دینا اور گواہی کا مسترد ہونا
Flag Counter