Maktaba Wahhabi

190 - 227
(۵) دوسرے شہر میں قرض کی واپسی کی شرط لگانا قرض کے متعلقہ مسائل میں سے ایک یہ ہے، کہ ایک مقام پر قرض دیا جائے اور کسی دوسری جگہ اس کی واپسی کی شرط طے کی جائے۔ فقہ اسلامی میں اس کو[سُفْتَجَۃ]کہتے ہیں۔ علامہ ابن قدامہ لکھتے ہیں: ’’ وَمَعْنَاہُ:اشْتِرَاطُ الْقَضَائِ فِيْ بَلَدٍ آخَرَ۔ ‘‘[1] ’’ اس کا معنی یہ ہے:کسی دوسرے شہر میں ادائیگی کی شرط لگانا۔ ‘‘ ا:آثارِ صحابہ: توفیق الٰہی سے اس سلسلے میں ذیل میں بعض حضرات صحابہ کے آثار نقل کیے جارہے ہیں: ۱: امام مالک نے نقل کیا ہے، کہ انھیں خبر پہنچی ہے، کہ: ’’بلاشبہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کسی شخص کو دوسرے شہر میں ادا کرنے کی شرط پر غلہ قرض دینے کے متعلق اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے فرمایا: ’’ فَأَیْنَ الْحَمْلُ؟ ‘‘[2] ’’ پس[غلہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ]لے جانے کا کرایہ کہاں ہے؟[یعنی وہ کس کے ذمہ ہے؟]‘‘ ۲: امام مالک نے اسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ عمر بن خطاب کے دو صاحبزادے عبداللہ اور عبیداللہ رضی اللہ عنہم ایک لشکر کے ساتھ عراق گئے۔ واپسی پر ان کا گزر
Flag Counter