Maktaba Wahhabi

87 - 227
مبحث سوئم : ادائیگی قرض کی تلقین تمہید: اسلام میں قرض دینے کی پرزور ترغیب اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی شدید تلقین کے پہلو بہ پہلو قرض کی ادائیگی کے موضوع پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں توفیق الٰہی سے درج ذیل عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جائے گی۔ ۱: ادائیگی قرض کا حکم ۲: ادائیگی قرض کے فضائل ۳: ادائیگی قرض کے لیے قبل از وقت تیاری ۴: ادائیگی قرض کروانے والی دعاؤں کی تعلیم ۵: قرض کی عدم ادائیگی سے اخلاقی طور پر روکنا (۱) ادائیگی قرض کا حکم اسلامی شریعت میں مقروض کے پاس قرض امانت ہے، جس کو وہ مقررہ وقت پر قرض خواہ کو واپس کرنے کا پابند ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: إِنَّ اللّٰهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا [1] ’’ بے شک اللہ تعالیٰ تمھیں حکم دیتے ہیں، کہ امانتیں ان کے حق داروں کو
Flag Counter