Maktaba Wahhabi

118 - 227
امام عبدالرزاق اور امام ابن ابی شیبہ نے امام شعبی سے نقل کیا ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ إِذَا لَمْ أَحْبِسْ فِيْ الدَّیْنِ فَأَنَا أَتْوَیْتُ حَقَّہُ۔ ‘‘[1] ’’ جب میں قرض[کی عدم ادائیگی کی صورت]میں قید نہ کروں، تو خود میں نے اس کے حق کو ضائع کیا ہے۔ ‘‘ امام شعبی کی نگاہ میں عدم ادائیگی کی صورت میں قید کرنے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ اَلْحَبْسُ فِيْ الدَّیْنِ حَیَاۃٌ۔ ‘‘[2] ’’ قرض[کی عدم ادائیگی]کی بنا پر قید کرنا زندگی ہے۔ ‘‘ ۴: قاضی ابن ابی یعلی اور دیگر بہت سے قضاۃ قرض کی عدم ادائیگی کی حالت میں مقروض کو قید میں ڈالنے کا حکم دیتے تھے۔ امام ابن ابی شیبہ نے حضرت وکیع کا بیان نقل کیا ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ مَا أَدْرَکْنَا أَحَدًا مِنْ قُضَاتِنَا ابْنَ أَبِيْ لَیْلَی وَغَیْرَہُ إِلَّا وَھُوَ یَحْبِسُ فِيْ الدَّیْنِ۔ ‘‘[3] ’’ ہم نے اپنے قضاۃ ابن ابی لیلی اور دیگر میں سے کوئی بھی ایسا نہیں دیکھا، جو قرض[کی عدم ادائیگی]کی وجہ سے قید نہ کرتا ہو۔ ‘‘ تنگ دست مقروض کو قید میں ڈالنے کے متعلق دو آراء: علمائے اُمت کی تنگ دست اور مفلس مقروض کو عدم ادائیگی کی بنا پر قید میں ڈالنے
Flag Counter