Maktaba Wahhabi

61 - 227
مبحث دوئم: قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسنِ معاملہ کی تلقین شریعتِ اسلامیہ میں قرض دینے کی پر زور ترغیب اور مقروض کے ساتھ عمدہ معاملہ کرنے کی شدید تلقین کی گئی ہے۔ حضراتِ صحابہ اس سلسلے میں اسلامی تعلیمات کی سچی تصویر تھے۔ توفیق الٰہی سے انہی باتوں کے متعلق درج ذیل تین عنوانوں کے ضمن میں بات پیش کی جارہی ہے: ۱: قرض دینے کی ترغیب ۲: مقروض کے ساتھ حسنِ معاملہ کی تلقین ۳: صحابہ کا نادار مقروضوں کے ساتھ عمدہ معاملہ ) قرض دینے کی ترغیب قرض دینا خیر اور نیکی کا عظیم کام ہے،[1] کیونکہ اس میں ایک مسلمان کی مشکل دُور کرنا، بوقت ضرورت اس کے کام آنا اور اس کے ساتھ تعاون ہوتا ہے،[2] اور اسلام ان سب باتوں کی پر زور ترغیب دیتا ہے۔ امام شوکانی نے تحریر کیا ہے:
Flag Counter