ادائیگی کی مہارت پیدا ہو سکے۔
طلباء کی تلاوت:
طلباء ایک کے بعد دوسری مثال کی تلاوت کریں اور دوران تلاوت مد کی مہارت کے ساتھ ادائیگی کی کوشش کریں۔ اور اگر استاذ اجتماعی تلاوت کی ضرورت محسوس کرے تو پختگی کے حصول کی غرض سے ایسا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، خاص طور پر مد ِمتصل میں کیونکہ یہ مدِ فرعی کی پہلی قسم ہے۔
طلباء کے نوٹس:
استاذ اپنے طلباء کو حرفِ مد کی طرف متوجہ کرے اور کلمہ میں اس کے مقام کے بارے انہیں آگاہ کرے یہاں تک کہ طلباء کو یہ واضح ہوجائے کہ پہلی اور دوسری مثال میں حرفِ مد الف ہے جبکہ تیسری اور چوتھی میں واؤ اور پانچویں اور چھٹی میں یاء ہے۔ اسی طرح تمام مثالوں میں حرفِ مد درمیان میں آیا ہے۔
اس کے بعد استاذ اپنے طلباء کو حرفِ مد کے بعد واقع ہونے والے حرف کی طرف متوجہ کرے تا کہ وہ اسے پہچان سکیں۔ پس طلباء کو یہ معلوم ہو گا کہ جمیع مثالوں میں یہ حرف ہمزہ ہے۔ پھر استاذ انہیں کلمہ میں ہمزہ کے مقام کی طرف متوجہ کرے تو انہیں معلوم ہو گا کہ یہ حرفِ مد کے بعد ایک ہی کلمہ میں ہے۔ پس طلباء یہ جان لیں گے کہ حرف ِمد کو کھینچنے کا سبب ہمزہ ہے۔
استاذ ایک مثال کی تلاوت کرے کہ جس میں ہمزہ درمیان میں ہو۔ ایک مرتبہ تو استاذ اس کی تلاوت اس طرح کرے کہ حرفِ مد کو چار حرکات کے برابر کھینچے جبکہ دوسری مرتبہ پانچ حرکات کے برابر۔ پھر طلباء سے دونوں کے مابین فرق معلوم کرے یہاں تک کہ انہیں واضح ہو جائے کہ مدِ متصل چار یا پانچ حرکات کے برابر لمبی کی جاتی ہے۔ استاذ انہیں یہ بھی بتلائے کہ وہ حرکات کا اندازہ کیسے لگائیں گے؟
اس کے بعد استاذ اسی مثال کی تلاوت کرے اور اس کے بعد چوتھی مثال کی تلاوت کرے کہ جس میں ہمزہ کلمہ کے آخر میں ہے اور اسے چھ حرکات تک کھینچے۔ پھر استاذ اپنے
|