Maktaba Wahhabi

130 - 194
م ﴿فَہُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ﴾ ﴿فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ﴾ غنہ کے بغیر ادغام ل ﴿إِنَّہُ ظَنَّ أَنْ لَّنْ یَّحُورَ﴾ ﴿بَیْضَاء لَذَّۃٍ لِّلشَّارِبِیْنَ﴾ غنہ کے بغیر ادغام ر ﴿تَنزِیْلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِیْنَ﴾ ﴿فَہُوَ فِیْ عِیْشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ﴾ غنہ کے بغیر ادغام مدرس کا مختلف مثالوں کی تلاوت کرنا: استاذ تعلیمی وسیلے کو استعمال کرتے ہوئے مثالوں کی بطور نمونہ تلاوت کرے اور ایسے حسن ادائیگی سے تلاوت کرے کہ تجوید کے متعلقہ مسئلے میں مہارت پیدا کرنے میں کوئی اہم کردار ادا کر سکے۔ طلباء کا مختلف مثالوں کی تلاوت کرنا: استاذ کسی ایک طالب علم سے یہ کہے کہ وہ پہلی مثال کی تلاوت کرے اور طالب علم سے مطالبہ کرے کہ وہ متعلقہ مثال میں خاص مہارت سے ادائیگی کی خوب کوشش کرے۔ اسی طرح دوسرے طالب علم سے دوسری مثال کی تلاوت کا مطالبہ کرے یہاں تک کہ تمام مثالیں مکمل ہو جائیں۔ طلباء کے لیے اہم نکات: استاذ کو چاہیے کہ وہ طلباء کو اس طرف متوجہ کرے کہ وہ نون ساکن کے مقامات کی تلاش کے لیے تعلیمی وسیلے کا مشاہدہ کریں یہاں تک کہ ان کے لیے واضح ہو جائے کہ جمیع مثالوں میں نون ساکن تمام کلمات کے آخر میں ہے۔ حرف ادغام نون ساکن کے مابعد کلمے کے شروع میں واقع ٰہے اور انہیں کلمے میں تنوین کا مقام بھی واضح ہو جائے۔ پھر استاذ انہیں نون ساکن کے بعد رنگین حروف کے مسمی کی پہچان کی طرف متوجہ کرے اور ان سے ان کی تعداد
Flag Counter