ہوم ورک:
استاذ اپنے طلباء سے کہے کہ وہ درسی کتاب پڑھیں اور اس میں موجود مشقیں حل کریں۔ استاذ دہرائی یا تکرارکے لیے کچھ سوالات تیار کر لے اور اگلی کلاس میں ان کے ذریعے یہ اندازہ لگائے کہ پچھلی کلاس میں سے طلباء نے کس قدر معلومات کو یاد رکھا ہے۔علاوہ ازیں استاذ کو یہ بھی چاہیے کہ وہ طلباء میں موضوع سے متعلق خاص مہارت پیدا کرنے کے لیے عملی تطبیق کی طرف بھی توجہ دے۔ طلباء کو مصاحف میں سے کسی متعین سورت کو کھولنے کا حکم دے اور پھر تمام طلباء پر تلاوت کو تقسیم کر دے۔ دوران تلاوت ہر آیت کے آخر میں طلباء کو روکے اور انہیں ان مقامات کی طرف متوجہ کرے جو تجوید کے متعلقہ حکم پر مشتمل ہوں۔
|