۱۔ اوور ہیڈ (،verhead ) پروجیکٹر
مدرس اس مشین کے لیے پہلے شفاف صفحات پر کچھ مثالیں تیار کرتا ہے۔پھر ان مثالوں کو طلباء کے سامنے پیش کرنے کے لیے اس سے کام لیتا ہے۔ اسے ایک کیسٹ کی بھی سپورٹ حاصل ہوتی ہے کہ جو شفاف صفحات کی حرکت کا سبب ہوتی ہے۔ یہ پردہ سکرین پر عام روشنی میں بھی زیادہ روشنی کرنے کا امکان رکھتا ہے۔اس کے لیے اسے ایک اوورہیڈ کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے جسے ۳۶۰ ڈگری میں گھمایا جا سکتا ہے۔ اس میں اصل لائٹ کے فیوز ہو جانے کی صورت میں ایک ایمرجنسی لائٹ بھی لگی ہوتی ہے۔ مشین کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس میں کولنگ کا بھی بہترین نظام موجود ہوتا ہے۔
۲۔ جادوئی فانوس ( Magic Lantern)
یہ ہلکے وزن کا ایک آلہ ہے جو آسانی سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ پردہ سکرین پر بہت زیادہ روشنی ڈالتا ہے۔ اس کے ذریعے تصاویر اور الفاظ کو بڑا کر کے دکھایا جا سکتا ہے جیسا کہ یہ مختلف
|