طبیعی مد کی اقسام
تمہید:
(۱): مد کی تعریف بیان کریں؟
(۲): قصر کی تعریف بیان کریں؟
(۳): علمائے تجوید کے نزدیک مد کیا ہے؟
(۴): علمائے تجوید کے ہاں قصر کیا ہے؟
عرض:
استاذایسے تعلیمی وسیلہ کو استعمال کرے جو قاعدہ کے تحت جمیع جزئیات کو شامل ہو۔
طبیعی مد کی اقسام
(۱)ہمیشہ ثابت شدہ (۲) وقف میں ثابت شدہ (۳)وصل میں ثابت شدہ
﴿وَلَا یَخَافُ عُقْبَاہَا﴾ ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفاً﴾ ﴿فَسَنُیَسِّرُہُ لِلْیُسْرَی﴾
﴿یَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ﴾ ﴿فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفاً﴾ ﴿فَوَسَطْنَ بِہِ جَمْعاً﴾
﴿إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ﴾ ﴿وَالنَّاشِرَاتِ نَشْراً﴾ ﴿فَسَتُرْضِعُ لَہُ أُخْرَی﴾
مدرس کی تلاوت:
استاذ تجوید کے ساتھ کچھ آیات کی بطور نمونہ تلاوت کرے تا کہ طلباء میں مدِ طبیعی میں قصر کرنے کی مہارت حاصل کرنے میں سہولت پیدا ہو اور وہ دو حرکات سے زیادہ قصر نہ کریں۔
طلباء کی تلاوت:
طلباء کو چاہیے کہ وہ مد ِطبیعی میں قصر کی مہارت کے ساتھ ادائیگی کریں۔
|